کورونا وائرس؛ ایئرپورٹ پرمسافروں سے متعلق اہم احکامات جاری

1 تعبيرية اتوار 5 اپریل‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

کورونا وائرس؛ ایئرپورٹ پرمسافروں سے متعلق اہم احکامات جاری اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئے قوائد و ضوابط تیار کر لیے گئے۔

کرونا وائرس کے تدارک کے اقدامات میں تبدیلی کرتے ہوئے وفاقی وزرات صحت نے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان سول ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق آئندہ کسی بھی مسافر کا ائیرپورٹ پر سواب ٹیسٹ نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو چوبیس گھنٹے کیلئے قرنطینہ بھجوایا جائے گا جس کے بعد مسافروں کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کا کرونا مثبت آیا اسے روک لیا جائے گا منفی رزلٹ آنے پر گھروں کو بھجوادیا جائے گا اور تمام مسافروں کا مکمل ڈیٹا اور موبائل نمبر ریکارڈ میں رکھے جائیں گے۔

دوسری جانب لندن سے فیری فلائٹ سے کراچی انٹر نیشنل ائیر ہورٹ پر چاروں پائلٹ اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد سیکرٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔