کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

1 تعبيرية اتوار 5 اپریل‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت وصنعت عبدالرزاق داؤد کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

معاون خصوصی ظفرمرزا، چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کرونا پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کرونا سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ، نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے، پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12، سینیٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھےگی، اسد قیصرپارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھےگی، اسد قیصر

یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھےگی، جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئےگی کمیٹی ایکشن لےگی۔