بیروت دھماکے، لبنانی حکومت کا 4 دن میں مجرم کو سامنے لانے کا حکم

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 93 منٹ)

شیئر کریں:

بیروت دھماکے، لبنانی حکومت کا 4 دن میں مجرم کو سامنے لانے کا حکم بیروت : لبنانی حکومت نے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے 4 دن میں مجرم کوسامنے لانے کا حکم دے دیا، دھماکوں کا ذمہ دار حکومت کوٹھہرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیروت دھماکوں کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی اور تحقیقاتی کمیٹی کو4 دن میں مجرم کو سامنے لانے کا حکم دے دیا، وزیرخارجہ لبنان نے کہا ہے کہ واقعےکےذمہ دارتمام افرادکوسزادی جائےگی۔

لبنانیوں نے تنقید کرتے ہوئے دھماکوں کا ذمہ دار حکومت کوٹھہرا دیا ہے۔

یاد رہے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 135 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 5 ہزار افراد زخمی ہیں۔

لبنانی حکومت نے سال 2014ء سے اب تک بندرگاہ میں سامان ذخیرہ کرنے اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ادا کرنے والے اہلکاروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔

قبل ازیں لبنانی وزیراعظم حسان دیاب نے کہا تھا کہ بیروت دھماکوں کے نتائج جلد سامنے آنے چاہئیں، انہوں نے واقعے کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہنے پر زور دیا اور کہا تھا کہ اس وقت ان کی پہلی ترجیح ان دھماکوں کی تحقیقات ہیں۔

لبنانی صدر میشل عون نے کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی، انہوں‌ نے کہا کہ لبنان اس وقت بدترین اور غیر مسبوق اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔