شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 54 منٹ)

شیئر کریں:

شائقین کرکٹ کیلیے خوشخبری کھیل کے میدان سے پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ نے دورہ پاکستان کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔

مانچسٹر ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ہیڈکوچ کرس سلورووڈ نے کہا کہ دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں اور مستقبل قریب میں انگلینڈ ٹیم دورے کرنے کو تیار ہے۔

انگلینڈ نے 15 سال قبل 2005-06 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ہیڈکوچ نے بتایا کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمیں وہاں جانا چاہیے اور ذاتی طور پر مجھے وہاں جانے میں کوئی دقت نہیں، میں کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے ہمیں وہاں جا کر دیکھنا چاہیے اور ٹیم کو وہاں کی پچز پر آزمانا بھی چاہیے۔

چند روز قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ انگلینڈ اور دوسری بڑی ٹیموں کو پاکستان آنا ہو گا۔

انگلش میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو پاکستان آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی اب کوئی وجہ نہیں انگلینڈ پاکستان آ کر نہ کھیلے، پاکستان محفوظ ملک ہے آکر دیکھ لیں۔

چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ میری اہلیہ غیرملکی ہیں وہ خود گاڑی چلا کرسب جگہ جاتی ہیں، پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک ہے یہاں غیرملکی ٹیموں کو آنا ہوگا اور کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے آخری بار2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، کرکٹ کی دنیا کومضبوط پاکستان کی ضرورت ہے۔