نواز شریف کی طبیعت اچانک ،ناساز، سروسز اسپتال منتقل، میڈیکل بورڈ تشکیل

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

نواز شریف کی طبیعت اچانک ،ناساز، سروسز اسپتال منتقل، میڈیکل بورڈ تشکیل لاہور : نیب ٹیم نوازشریف کو چیک اپ کیلئے سروسزاسپتال لے کر پہنچ گئی، سروسزاسپتال میں نوازشریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تیار کرلیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی سربراہی پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کررہے ہیں، سرجیکل یونٹ میں پرائیویٹ روم تیارکرلیس گیا، نوازشریف کا چیک اپ سرجیکل یونٹ میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نواز شریف کو ممکنہ طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ان کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ کم ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سروسزاسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب شہبازشریف نے نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر احتجاج کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس میں واضح نشاندہی کےباوجود بڑے بھیا کو اسپتال منتقل نہیں کیاجارہا۔

انہوں  نے کہا کہ اسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بےحسی اور سیاسی انتقام کے مترادف ہے، اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو وزیراعظم کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔