برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل

1 تعبيرية منگل 19 نومبر‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے، ویڈیو وائرل مانچسٹر: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باکسر بن گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مانچسٹر میں وزیراعظم بورس جانسن کی منفرد الیکشن مہم، سیاسی حریف جیرمی کوربن سے تقریری مقابلے سے پہلے باکسنگ رنگ میں اتر گئے۔

اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے بورس جانسن کو کہا ہے کہ انہوں نے دکھایا ہے کہ کارٹون بن سکتے ہیں اور بورس جانسن کوئی جان پرسکوٹ نہیں ہیں۔

پال برانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’برطانوی وزیراعظم سیاسی حریف جیرمی کوربن سے پراپر فائٹ کے لیے تیار ہیں۔‘

ایک صارف جوناتھن پائی نے لکھا کہ ’ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن مزید محنت کریں، میں شہزادہ اینڈریو کو دیکھا ہے کہ وہ اس سے زیادہ پسینے میں تھے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بورس جانسن کو ایٹن سے اپنے دوست کی تفتیش کے لیے کسی صحافی کو زدوکوب کرنے پر تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔‘

واضح رہے کہ بورس جانسن اور اپوزیشن پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن کے درمیان تقریر ہونی ہے جس کے لیے بورس جانسن نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔

برطانیہ میں آئندہ ماہ الیکشن ہونے ہیں، جس کے لیے بورس جانسن اور جیرمی کوربن دونوں نے انتخابی مہم شروع کردی ہے، جیرمی کوربن نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ الیکشن جیت گئے تو پورے برطانیہ میں وائی فائی کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔