کراچی میں شہری نے ڈاکو کو عین موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا

3 تعبيرية منگل 19 نومبر‬‮ 9102 - (رات 01 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی میں شہری نے ڈاکو کو عین موقع پر گولی مارکر ہلاک کردیا کراچی : کلفٹن بوٹ بیسن میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے، حبیب نامی شخص نے ڈاکو کو قریب آتا دیکھ کر لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن میں چوکنے شہری نے قریب آتے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا، آے آر وائی نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

اس حوالے سے پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ کلفٹن کے بلاک پانچ میں نوجوان نے مبینہ ڈاکو ثناءاللہ پر فائرنگ کردی جس کے بعد حبیب نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔

پولیس کے مطابق حبیب نے لائسنس یافتہ پستول سے مبینہ ڈاکو پر فائرنگ کی۔ ملزم نے پہلے شہری کی گاڑی کے قریب کھڑے ہوکر فون ملایا کچھ دیر بعد لوٹ مار کیلئے گاڑی کے قریب آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ملزم کے قریب آنے سے پہلے ہی چوکنا ہوگیا تھا، ملزم کے گاڑی کے قریب پہنچنے پر شہری نے فائرنگ کردی، شہری حبیب ہوٹل مینجمنٹ کااسٹوڈنٹ ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو سے پولیس کو اسلحہ بھی مل گیا ہے، فائرنگ کے بعد شہری گھبراکرجائےوقوعہ سے فوری چلاگیا تھا، واقعےکی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔