سعودی عرب میں 13 پاکستانی کیوں گرفتار ہوئے؟

3 تعبيرية پیر 27 جنوری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب میں 13 پاکستانی کیوں گرفتار ہوئے؟ ریاض: سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث 13 افراد پر مشتمل پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار پاکستانی نقدی، قیمتی اشیاء یا پھر موبائل نہیں بلکہ مبینہ طور پر بھیڑیں چوری کیا کرتے تھے۔ پولیس نے سعودی شہر قصیم میں کارروائی کرتے ہوئے 13 پاکستانیوں کو گرفتار کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق قصیم ریجن کی پولیس املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کی تلاش کررہی تھی کہ اسی دوران پتا چلا کہ 13 پاکستانیوں پر مشتمل ایک گروہ بھی چوری میں ملوث ہے، بعد ازاں کامیاب کارروائی میں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں تیس سے چالیس کے درمیان ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران چوروں نے 400 سے زائد بھیڑیں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔

سعودی عرب میں غیر اخلاقی حرکتوں پر 100 افراد گرفتارسعودی عرب میں غیر اخلاقی حرکتوں پر 100 افراد گرفتار

دوسری جانب پولیس نے سعودی شہر مدینہ اور جازان میں غیر اخلاقی لباس پہن کر عوامی مقامات پر گھومنے والے 100 افراد کو گرفتار کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق جازان میلے میں سماجی تہذیب کے منافی غیر اخلاقی لباس پہن کر آنے والے 33 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ زیر حراست نوجوان مختلف اوقات میں عوامی مقامات پر نازیبا لباس پہن کر گھوم رہے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وژن 2030 تک تحت جہاں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور سعودائزیشن کا سلسلہ جاری ہیں وہیں چوری ڈکیٹی سمیت دیگر جرائم کے قوانین بھی سخت کیے جارہے ہیں۔