کرونا ویکسین: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

1 تعبيرية پیر 10 اگست‬‮ 0202 - (صبح 6 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

کرونا ویکسین: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چینی ادویہ ساز کمپنی کے تعاون سے کرونا ویکسین کے تیسرے مراحل کے تجربات مملکت میں کیے جائیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی ’سینوا‘ ویکسین کے دو کلینکل ٹرائل انسانوں پر کرچکی ہے جبکہ تیسرے مراحلے کے تجربات سعودی عرب میں ہوں گے جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں، سعودی عرب ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کے لیے چینی کمپنی کے تعاون سے کام کر رہا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد انسانوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے جس کے لیے 5 ہزار رضاکاروں کو شامل کیا جائے گا، کرونا ویکسین چینی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کروناویکسین سے متعلق بڑا بیانعالمی ادارہ صحت کا کروناویکسین سے متعلق بڑا بیان

وزارت کے مطابق چین میں دو کلینکل ٹرائل کامیاب رہے، امید ہے سعودی عرب سے بھی اچھی خبر سامنے آئے گی۔

’فی الوقت ملک کے تین بڑے شہروں ریاض، دمام اور مکہ میں ویکسین کے تجربات کے انتظامات چل رہے ہیں۔ چین میں ویکسین کا پہلا تجربہ 16 سے 27 مارچ کے دوران 108 رضاکاروں پر کیا گیا جبکہ دوسرا ٹرائل 603 رضاکاروں پر ہوا، مذکورہ تجربہ 11 سے 16 اپریل کے دوران کیا گیا تھا‘۔

خیال رہے کہ تجربات کی تفصیلات سائنسی میگزین دی لیسنٹ میں شائع ہوچکی ہیں۔