فراڈ کے الزام میں ٹریفک پولیس چیف گرفتار

1 تعبيرية اتوار 16 فروری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

فراڈ کے الزام میں ٹریفک پولیس چیف گرفتار والیٹا : یورپی ملک مالٹا میں ٹریفک پولیس چیف سمیت سیکڑوں اہلکار جعل سازی کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا کے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے حکام بالا کو تین برس کے دوران اوور ٹایم کرنے کے جعلی کاغذات جمع کرائے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوور ٹایم کے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے اہلکاروں میں ٹریفک پولیس چیف بھی شامل ہیں۔

مالٹا حکام کی جانب سے ٹریفک پولیس چیف کو گاڑی اور ڈرائیور کی سہولت پہلے سے میسر تھی اس کے باوجود انہوں نے بائیک الاؤنس کی وصول کیا جس کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ٹریفک پولیس چیف والٹر اسپٹائری نے اپنی گرفتاری کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس چیف کے ساتھ ساتھ ملک کی آدھے سے زیادہ اہلکاروں کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مذکورہ اہلکاروں کی جعل سازی کے راز ایک نامعلوم شخص نے افشاں کیے ہیں جس کے بعد 50 سے 37 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنہوں نے تین سالوں کے دوران کوئی اوور ٹائم نہیں کیا لیکن دستاویزات میں اوور ٹائم ظاہر کیا ہے۔

نامعلوم فرد نے یہ تمام راز پولیس کمشنر کو تحریر کیے گئے خط میں ثبوت کے ساتھ افشاں کیے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ اہلکاروں پر ایندھن الاؤنس لیکر اپنی ذاتی گاڑیوں میں استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے رکن ملک مالٹا میں بدعنوانی، جعلسازی اور دھوکا دہی عام ہے، خصوصا کاروباری شخصیات اور سیاست دان ان کاموں میں زیادہ ملوث پائے جاتے ہیں۔