حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت کورکمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز خٹک کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا معاملہ حکومتی اور پارٹی سطح پر زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورکمیٹی کا اجلاس بنی گالہ سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلی کے پی کے محمود خان سمیت وفاقی وزراء اور پارٹی کی سنئیر قیادت شریک ہوئی۔

اجلاس میں حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیردفاع پرویز خٹک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، پرویزخٹک کی سربراہی میں کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی۔

کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب اورخیبرپختونخوا میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ملک کواس وقت اوربھی خطرات درپیش ہیں، ہم کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہےہیں، حکومت کو معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت اپوزیشن کے جائز تحفظات ضرور سنے گی۔

مزید  پڑھیں:  آزادی مارچ پر مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، ہمارے دروازے بند نہیں، وزیراعظم عمران خان

یاد رہے کہ 12 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں کہا تھا کہ آزادی مارچ پر بات چیت کا آپشن کھلا ہے، جمعیت علمائے اسلام سے بات چیت کے لیے کمیٹی کی فی الحال ضرورت نہیں، اگر کوئی خود مدرسہ ریفارمز سمیت تمام اہم ایشوز پر بات کرنا چاہے تو ہمارے دروازے بند نہیں۔

عمران خان نے حکومتی ترجمانوں پر واضح کیا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کو بھی اہم ٹاسک دیا تھا اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔