سری لنکا سے شکست، مصباح الحق اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے

3 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

سری لنکا سے شکست، مصباح الحق اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے کراچی: سری لنکا سے ہوم سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کھلاڑیوں میں اختلافات بڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے ہوم سیریز میں شکست نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات پیدا کردئیے، مصباح الحق نے ناکامی کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔

مصباح نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کو شکایت لگائی کہ کچھ کھلاڑی سنجیدہ نہیں، پلان پر عملدرآمد نہیں کررہے ہیں، ٹریننگ کے دوران کھلاڑی جان چھڑاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے نام لیے جارہے ہیں جبکہ سرفراز احمد نے بحیثیت کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہیڈ کوچ کو مایوسی ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مصباح کو یہ شکوہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جو کھلاڑی مکمل فٹ اور فارم میں نہیں ان کی جگہ نئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے، خواہ حریف بڑی ٹیم ہی کیوں نہ ہو۔

اس سلسلے میں مصباح الحق فیصل آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اختلاف کی باتیں بے بنیاد ہیں کوچ اور کھلاڑی ایک پیج پر ہیں۔