لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو معذور لکھنے پر پابندی عائد کر دی

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 7 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو معذور لکھنے پر پابندی عائد کر دی لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو معذور لکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نابینا افراد کو اسپیشل پرسن لکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو معذور لکھنے پر پابندی عائد کر دی۔ عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ نابینا افراد کو اسپیشل پرسن لکھا جائے۔

عدالت نے نابینا افراد کے لیے ملازمتوں کے کوٹے پرعمل نہ ہونے کے خلاف درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے 4 دسمبرکو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اب دیکھنا پڑے گا معاملات سڑکوں پر حل ہوں گے یا عدالتوں میں؟ ایسے معاملات کے حل کے لیے اب لکیرکھینچنی پڑے گی، سڑکوں کی بندش سےعام شہریوں کے بنیادی حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ بینائی سے محروم افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر دھرنا 12ویں روز بھی جاری ہے، دھرنے میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک وہ واپس نہیں جائیں گے۔

بینائی سے محروم افراد کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، اسکیل اپ گریڈیشن، معذور کوٹے پر نوکریوں اور دیگر مطالبات کے حق میں مال روڈ پر سراپا احتجاج ہیں۔