ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپئین شپ 13 سالہ پاکستانی عماد علی نے جیت لی

1 تعبيرية منگل 19 نومبر‬‮ 9102 - (شام 8 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپئین شپ 13 سالہ پاکستانی عماد علی نے جیت لی انگلینڈ : پاکستان نے ایک بار پھر ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپئین شپ جیت لی، پاکستان کے نوجوان کھلاڑی سید عماد علی نے اپنے وطن کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر ورلڈ اسکریبل چیمپئین شپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے۔ انگلینڈ میں ہونے والی ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپئین شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑی سیدعماد علی نے میدان مار لیا۔

عماد علی صرف تیرہ سال کی عمر میں ورلڈ جونئیر اسکریبل چیمپئین جیتنے والے دنیا کے کم عمرترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جونئیر اسکریبل ایونٹ کی چھ کیٹگریز میں سے پانچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرلیں۔

پاکستانی کھلاڑيوں نے انڈر 18، انڈر 14، انڈر 12 اور انڈر 10 کيٹیگری ميں ٹائٹل اپنے نام کئے۔ جونئیر ایونٹ کی ٹاپ تھری پوزیشن پاکستانی کھلاڑیوں نےحاصل کی۔

انڈر18 میں پاکستان کے طہٰ مرزا نے عالمی ٹائٹل حاصل کیا، انڈر14 ميں صائم وقار اور انڈر12 ميں مونس خان نے حريف کھلاڑيوں کو ہرايا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سال 2018ء میں بھی پاکستان نے جونیئر اسکریبل ورلڈ کپ کی تمام 6 کیٹیگریز اپنے نام کی تھیں۔