عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 86000 روپے ہوگئی

1 تعبيرية منگل 19 نومبر‬‮ 9102 - (رات 9 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 86000 روپے ہوگئی کراچی : بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 1467 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

سونے کی فی تولہ قیمت200روپے اضافے کے بعد86000روپے ہوگئی، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1467 ڈالر ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت172روپے اضافے کے بعد73731روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار 731 روپے ہوگئی۔