برطانیہ میں تیز ہوائیں، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (شام 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

برطانیہ میں تیز ہوائیں، ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا لندن: برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں تیز ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ٹرک پولیس کار پر الٹ گیا، اس صورت حال کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ سمیت برطانیہ کے مختلف علاقوں میں موسم کی خراب صورت حال نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے جہاں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث ایک ٹرک پولیس کی کار پر الٹ گیا۔

برطانیہ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے نتیجے میں درخت اکھڑ گئے، کرین گر گئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب طیاروں کی لینڈنگ میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث کئی پروازیں روک دی گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق موسم کی خراب صورت حال کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔