خاتون نے ہاتھوں سے فرائی پین موڑ کر عالمی ریکارڈ‌ بنالیا

3 تعبيرية منگل 25 فروری‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

خاتون نے ہاتھوں سے فرائی پین موڑ کر عالمی ریکارڈ‌ بنالیا برلن : دنیا بھر میں ایسے افراد پائے جاتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف دنیا کو حیرت میں مبتلا کرتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایسا ہی ایک انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے ان کا نام ‘گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ’ میں درج کرا دیا۔

خاتون کو نصف نازک کہا جاتا ہے کیونکہ خواتین میں نزاکت بہت زیادہ ہوتی اور یہی نزاکت ان کی خوبصورتی کی علامت بھی ہوتی ہے لیکن جرمنی کی کیتھلین کراوسی نے حیران کن طور پر اسٹیل یا لوہے سے بنے 7 فرائی پین اپنے ہاتھوں سے موڑ کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔

جوشیلی خاتون نے محض 1 منٹ میں لوہے یا اسٹیل سے بنے 7 فرائی پین ہاتھوں سے موڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

 کیتھلین نے خالی ہاتھوں ایک منٹ میں 7 فرائی پین موڑ کر ‘لنسے لنڈبرگ’ کا 2014ء میں 6 فرائی پین موڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کیتھلین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل لنسے لنڈبرگ نے خالی ہاتھوں 6 فرائی پین موڑنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب میں نے توڑ دیا ہے۔