اٹلی میں جنگ چھڑ گئی، شہریوں کا مالٹوں سے حملہ

1 تعبيرية منگل 25 فروری‬‮ 0202 - (دوپہر 21 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

اٹلی میں جنگ چھڑ گئی، شہریوں کا مالٹوں سے حملہ روم : اطالوی میں شہریوں کا ایک دوسرے پر مالٹوں سے حملہ، حملہ کرنے والے 8ہزار سے زائد افراد میں نہ صرف اطالوی بلکہ غیر ملکی شہری بھی شامل تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کوئی نہ کوئی ایسا تہوار منایا جاتا ہے جو صرف کسی نہ کسی ملک یا قوم سے مخصوص ہوتا ہے اور وہی لوگ اسے مناتے ہیں لیکن دیگر قوموں اور ممالک کے افراد بھی ان تہواروں میں شامل ہونے کےلیے مذکورہ ممالک کا دورہ کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک انوکھا تہوار مالٹوں (کینو) کی جنگ ہے جو صرف یورپی ملک اٹلی کے شہر ایوریا میں ہوتی ہے اور اس جنگ میں نہ صرف اطالوی شہری حصّہ لیتے ہیں بلکہ سیاحت کی غرض سے آئے ہوئے افراد بھی ان جنگ کا حصّہ بنتے ہیں۔

اس میلے کو صرف دیکھنے کے خواہش مندوں نے سرخ ہیٹ پہنتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ مالٹوں کی یلغار سے محفوظ رہ سکے۔

 عوام کے عقیدے کے مطابق ‘مالٹوں کی جنگ’ کی روایت کا آغاز ازمنہ وسطی میں ایک وڈیرے کے خلاف عوامی بغاوت سے ہوا تھا جبکہ بہت سے افراد کا ماننا ہے کہ یہ جنگ اٹلی پر فرانس کے قبضے کے خلاف جدوجہد کی یادگار میں منعقد پر سال فروری میں منعقد کی جاتی ہے۔

اس جنگ میں لوگ اور بگھیوں میں سوار فوجی لباس میں ملبوس افراد ایک دوسرے پر مالٹوں سے وار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صدیوں سے منعقد کئے جانے والے مالٹوں بھرے اس فیسٹول کیلئے پانچ لاکھ سے زائد مالٹے ٹرکوں میں لاد کر لائے جاتے ہیں۔