شین وارن نے پاکستان الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

1 تعبيرية جمعرات 2 اپریل‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 05 منٹ)

شیئر کریں:

شین وارن نے پاکستان الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا سڈنی: آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپینر شین وارن نے پاکستان الیون کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جس میں انہوں نے کپتانی کے لیے وسیم اکرم کو منتخب کیا۔

انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو چیٹ میں شین وارن نے پاکستان الیون کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ ان میں بیشتر وہ بلے باز ہیں جو اُن کے کیریئر کے دوران کرکٹ کھیلتے تھے۔

شین وارن کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کو میں نے باؤلنگ کراتے دیکھا ہے وہ بہت ہی باکمال اور باصلاحیت باؤلر ہیں۔ علاوہ ازیں سابق لیگ اسپینر نے بلے بازوں میں عامر سہیل، سعید انور کا انتخاب اوپنر کی حیثیت سے کیا۔

شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کتنے لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی؟مزید پڑھیں: شین وارن کی ٹیسٹ کیپ کتنے لاکھ آسٹریلوی ڈالر میں نیلام ہوئی؟

سابق کرکٹر نے بتایا کہ اُن کی منتخب کردہ ٹیم میں رن بنانے کی مشین محمد یوسف ون ڈاؤن ہیں جبکہ سعید انور اور عامر سہیل ایسے کمال بیٹسمین ہیں کہ میں انہیں ورلڈ الیون میں بھی منتخب کرسکتا ہوں‘۔

شین وارن نے مڈل آرڈر کے لیے انضمام اور یونس خان، وکٹ کیپر کے لیے معین خان کو منتخب کیا جبکہ انہوں نے وسیم اکرم کو ساتویں نمبر پر رکھا۔

محمد یوسف کے بارے میں شین وارن کا کہنا تھا کہ ’یوسف ایسا کھلاڑی ہے جو اسپینر اور فاسٹ باؤلر کو پرسکون انداز میں بہت اچھے طریقے سے کھیلتا ہے۔ اسی طرح انضمام الحق کو شین وارن نے اسپشل کھلاڑی قرار دیا۔

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، علیم ڈار پر مارک وا اور شین وارن کی تنقیدیہ بھی پڑھیں: آؤٹ یا ناٹ آؤٹ، علیم ڈار پر مارک وا اور شین وارن کی تنقید

باؤلرز کے حوالے سے شین وارن نے وسیم اکرم، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، شعیب اختر اور وقار یونس کو منتخب کیا۔

شین وارن کی پاکستان الیون کے کھلاڑی

سعید انور، عامر سہیل، محمد یوسف، انضمام الحق، یونس خان، معین خان (وکٹ کیپر)، وسیم اکرم (کپتان)، ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، شعیب اختر اور وقار یونس