مارچ کے بل، گیس صارفین کے لیے بڑا اعلان

1 تعبيرية پیر 6 اپریل‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

مارچ کے بل، گیس صارفین کے لیے بڑا اعلان لاہور : سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھر یلوصارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کردیا ، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلیے مارچ کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ مارچ کابل کسی بھی بینک میں 3اقساط میں جمع کرایاجاسکتاہے، 3 اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں بینکس کو ہدایات جاری کردی گئیں ، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے کی فوری کمی کی گئی ہے، بجلی اور گیس کے بل قسطوں میں ادا کیے جاسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، 300 یونٹ تک گیس اور بجلی کے بل 3 ماہ تک قسطوں میں لیے جائیں گے، ہرخاندان کو 4 ماہ تک ماہانہ 3 ہزار روپے دیے جائیں گے۔