بھوک، پیاس سے ٹرپتے معذور جوان نے مودی حکومت کو بےنقاب کردیا

1 تعبيرية پیر 6 اپریل‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

بھوک، پیاس سے ٹرپتے معذور جوان نے مودی حکومت کو بےنقاب کردیا نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھوک پیاس سے ٹرپتے نوجوان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدوں کا پول کھول دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانیت کا سر شرم سے جھکا دینے والی ویڈیو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد کے ضلع ڈلاری کی ہے، جہاں ایک غریب و معذور نوجوان سڑک پر بھوک سے ٹرپ رہا ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے نریندر مودی نے یہ کہتے ہوئے لاک ڈاؤن کیا تھا کہ مجھے اپنے ایک ایک شہری کی جان بچانی ہے لیکن مودی کے لاک ڈاؤن نے اس معذور نوجوان کو موت کے منہ میں پہنچا دیا ہے۔

ضلع ڈلاری کے گاندھی مورتی چوراہے پر پڑا نوجوان لاک ڈاؤن کے دوران بھوک و پاس سے ٹرپتا رہا لیکن کوئی بھی لاک ڈاؤن کے باعث اس کی مدد کو نہیں پہنچا، کیونکہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے پر پولس بدترین تشدد کررہی ہے جس کے باعث ایک نوجوان کی جان بھی جاچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سالہ نوجوان کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور چل بھی نہیں سکتا، نوجوان ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگنے باعث چلنے پھرنے سے بھی معذور ہوگیا تھا۔

مجبور نوجوان کی ویڈیو نے بھارتی حکومت کے غریب و نادر افراد کے لیے چلنے والے منصوبوں کی قلعی کھول دی ہے۔