بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، مشال ملک

1 تعبيرية جمعہ 15 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، مشال ملک اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھاتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، حکومت پاکستان کشمیریوں پر مشتمل نوجوانوں کا گروپ بنائے ، جو بھارتی بربریت کوعالمی سطح پر اجاگر کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے، حکومت پاکستان کشمیریوں پر مشتمل نوجوانوں کا گروپ بنائے، نوجوانوں پرمشتمل گروپ بھارتی بربریت کوعالمی سطح پر اجاگرکرے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ کرفیوہٹتےہی کشمیری بھارتی اقدامات کے خلاف مذمت کریں گے اور بھارت کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہائے گا، بھارتی حکومت نے تمام حریت قیادت کو نظربند کر رکھا ہے اور کشمیرمیں سیاسی سرگرمیوں پر بھی پاپندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں : ہندوستان میں اس وقت آر ایس ایس کی حکومت ہے: مشال ملک

یاد رہے چند روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس اور ڈوگرا کے غنڈوں نے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا، جو لوگ بچ گئے وہ پاکستان آگئے، بھارتی جارحیت نہ تھمی تو ایک دنیا میں ایک سنگین مسئلہ جنم لے سکتا ہے

انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہمیں آواز اٹھانی چاہیے اس سے پہلےکوئی بڑا ظلم ہو، بھارتی گولیوں سے لاکھوں کشمیریوں کی جانیں جاچکی ہیں ، ہمیں کشمیریوں کو ان کا حق دلانا اور آواز بننا ہے، ہمیں کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچانی ہوگی۔