وزراء ، مشیران کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں

1 تعبيرية جمعہ 15 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 21 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

وزراء ، مشیران کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں اسلام آباد: وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونین کی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء سمیت وزرائے مملکت اور دیگر کتنی تنخواہیں لیتے ہیں اس کی مفصل رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔

وزارت اطلاعات نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی قانونی حیثیت اور مراعات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کیں.

ایوان کو بتایا گیا کہ فردوس عاشق وزارت اطلاعات ونشریات کی انچارج ہیں، وزیرنہیں، فردوس عاشق اعوان کاعہدہ وزیرمملکت کےمساوی ہے اور وزیرمملکت کوماہانہ 4 لاکھ 6 ہزارتنخواہ اداکی جاتی ہے جب کہ سرکاری گھرنہ ہونےپر ماہانہ93ہزار700روپےاداکئےجاتےہیں۔

ایوان کو بتایا گیا کہ وفاقی وزیراورمشیران کوماہانہ 4 لاکھ 48 ہزارکی ادائیگی کی جاتی ہے، سرکاری گھرنہ ہونے پروزراء کوماہانہ ایک لاکھ3ہزارروپےالگ سے اداکئےجاتےہیں۔

اسی طرح وزراء اور وزرائےمملکت کوسرکاری دوروں پر3 ہزاریومیہ الاؤنس کی ادائیگی کی جاتی ہے، ذاتی اورخاندان کےاستعمال کیلئےگاڑی اورسیکیورٹی گارڈزکی سہولت بھی ملتی ہے۔

وزراء اور وزرائےمملکت کو گھرمیں 4 اےسی، ہیٹرز اورٹیلی فون کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔