کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار

1 تعبيرية جمعہ 15 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے، جس کے باعث اب تک کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنواچکے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے اپنی سرکاری اعدادوشمار میں کسی ہلاکت کو شمار نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بھرمار ہے ، گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 579 سے زائد سگ گذیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ، شہر کراچی میں سگ گزیدگی کے ہزاروں واقعات پیش آئے تاہم محکمہ صحت نے اپنی اعدادوشمار میں صرف 6 سو 69 لکھے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں 546، کورنگی میں 50، شرقی اور غربی میں 44، ضلع وسطی میں 28 جبکہ جنوبی میں ایک کیس رپورٹ ہوا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کے رواں سال جناح اسپتال کراچی میں 10ہزار کیسز سامنے آئے۔

اعداد وشمار کے مطابق سول اسپتال کراچی میں 8 ہزار 142،لیاری جنرل اسپتال میں 49،لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں 6 ہزار 830،پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال شہید بے نظیر آباد میں 8 سو 77، چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں 6 ہزار ایک سو 61، غلام محمد میڈیکل کلاج اسپتال سکھر میں 2 ہزار 151 واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا سول اسپتال خیرپور میں 4 سو 9، سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیون میں 9سو 77،شہداد پور کے اسپتال میں ایک سو 26،جیک آباد میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں 18 سو 28،سروسز اسپتال حیدرآباد میں 7،سندھ گورنمنٹ اسپتال ابراہیم حیدری میں 28،این آئی سی ایچ انسٹیٹیوٹ کراچی میں 3 ہزار ایک سو 78، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں 2 اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں 6 سو 34 کیسز لائے گئے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بدین سے 5 ہزار 8 سو 16،دادو میں 14 ہزار 45،حیدرآباد میں 18 سو 55،سجاول میں 2 ہزار 535،جامشورو میں 6 ہزار 499،ٹنڈو آلہ یار میں 4 ہزار 397،ٹھٹہ میں 3 ہزار 279، مٹیاری میں 3 ہزار 81، ٹنڈو محمد خان میں 2 ہزار 436،میرپور خاص میں 5 ہزار 360،تھرپارکر میں 11 سو 2،عمر کوٹ میں 6 ہزار 651،سکھر میں 3 ہزار ایک سو 70،گھوٹکی میں 5 ہزار 198 سگ گذیدگی کے واقعات سامنے آئے۔

خیر پور میں 10 ہزار 559،لاڑکانہ میں 6 ہزار 817،جیکب آباد میں 7 ہزار 231،شکارپور میں 8 ہزار 204،قمبر میں 13 ہزار 282،کشمور میں 9 ہزار 579،شہید بے نظیر آباد میں 5 ہزار 205،سانگھڑ میں 5 ہزار 3 سو 98،نوشہرو فیروز میں 12 ہزار 608 سگ گزیدگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 313 اسپتالوں،میڈیکل سینٹرز میں اینٹی ریبیز 17 ہزار سے زائد ویکسین موجود ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں سگ گزیدگی کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، پورے سندھ میں ابتک کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں 22 افراد جان گنواچکے ہیں تاہم محکمہ صحت نے اپنی سرکاری اعدادوشمار میں کسی ہلاکت کو شمار نہیں کیا۔