پریکٹس میچ، اسد شفیق کا بلا رنز اگلنے لگا، آسٹریلوی بولرز بے بس

1 تعبيرية جمعہ 15 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 1 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

پریکٹس میچ، اسد شفیق کا بلا رنز اگلنے لگا، آسٹریلوی بولرز بے بس پرتھ: پاکستان اور کرکٹ آسٹریلیا الیون کے درمیان پرتھ میں جاری دوسرے پریکٹس میچ کے پہلے روز اسد شفیق نے شاندار سنچری بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں جاری دوسرے پریکٹس میچ کے پہلے روز پاکستان نے آسٹریلیا الیون کے خلاف 7 وکٹوں پر 386 رنز بنالیے، اسد شفیق نے 101 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیلی۔

کاشف بھٹی 55 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شان مسعود 76 اور بابر اعظم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امام الحق 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، عابد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

حارث سہیل 2، محمد رضوان 22 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلوی لیگ اسپنر لائیڈ پوپ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، گرانٹ اور اوکلے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ کپتان اظہر علی بخار اور گلے میں انفیکشن کے باعث پریکٹس میچ کا حصہ نہیں بن سکے ان کی جگہ اسد شفیق نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے۔

خیال رہے کہ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے پہلے پریکٹس میچ میں بھی ناقابل شکست 158 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ پاکست اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جس کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔