کرونا وائرس، 32 روز تک کوما میں رہنے والا پانچ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر صحت یاب

1 تعبيرية بدھ 3 جون‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

کرونا وائرس، 32 روز تک کوما میں رہنے والا پانچ ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر صحت یاب برازیلا: برازیل میں کرونا سے متاثر ہو کر 32 روز تک وینٹی لیٹر پر رہنے والا پانچ ماہ کا بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی  رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے پانچ ماہ کے بچے کو ڈیڑھ ماہ قبل کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد اُس کی طبیعت بگڑنے لگی۔

والدین کے مطابق وہ جب اپنے بچے کو اسپتال لے کر پہنچے تو ڈاکٹرز نے کرونا کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا جس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

رپورٹ کے مطابق والدین بچے کو لے کر گھر آگئے تھے مگر تین روز بعد اُس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوئی جس کے بعد وہ دوبارہ اُسے لے کر اسپتال پہنچے۔

ڈاکٹرز نے بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا اور پھر دو روز بعد بچہ کوما میں چلا گیا۔

والدین کے مطابق اُن کے بچے کو پورے 32 روز بعد نہ صرف ہوش آیا بلکہ وہ اب کرونا کو شکست دے چکا ہے۔

ڈاکٹرز نے بچے کی زندگی بچ جانے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر یا کوما میں رہنے والے بعد صحت یاب ہوا‘ْ

رپورٹ کے مطابق بچے کا نام ڈوم ہے جو برازیل کے شہر ریو دی جانیرو اسپتال  میں گزشتہ 54 روز سے زیر علاج تھا اور اس دوران اُس کی اتنی طبیعت خراب ہوئی کہ وہ کوما میں چلا گیا۔

ڈوم کے والد وانگر اینڈراڈے کا کہنا ہے کہ اُن کا بچہ رشتے داروں کی وجہ سے کرونا کا شکار ہوا کیونکہ ہمارے گھر میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ بچے کی والدہ وی ویانے کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا 14 جون کو پورے چھ مہینے کا ہوجائے گا، اب ہم ڈوم کا پہلے سے زیادہ خیال رکھیں گے کیونکہ یہ پچاس روز ہمارے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھے۔