کراچی ائرپورٹ پر ممکنہ خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری

1 تعبيرية بدھ 3 جون‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی ائرپورٹ پر ممکنہ خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائرپورٹ پر ممکنہ خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے محکمہ موسمیات سے لمحہ بہ لمحہ ویدر اپ ڈیٹ کے حوالے سے منسلک رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے جہازوں کی ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل کاک پٹ عملے کو تفصیلی آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ حدنگاہ کم ہونے کی صورت میں جناح ٹرمینل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے سازگار موسم کو ترجیح دی جائے جب کہ محکمہ فائر کے عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تیز ہواوں کے چلنے سے سی اے اے کے جناح ٹرمینل اور ٹرمینل ون پر چھوٹے سائز کے فکس ونگ (طیاروں ) اور روٹری ونگ (ہیلی کاپٹرز) کے ساتھ اضافی وزن لگانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کچھ طیاروں کو ہواوں کی شدت سے بچانے کے لیے محفوظ شلٹرز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور طیاروں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کے حفاظتی ضابطہ کار کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کردیا گیا۔