کراچی لاک ڈاؤن، کے الیکٹرک کا ماہ اپریل میں ایوریج بل بھیجنے کا اعلان

1 تعبيرية جمعرات 2 اپریل‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی لاک ڈاؤن، کے الیکٹرک کا ماہ اپریل میں ایوریج بل بھیجنے کا اعلان کراچی: شہر قائد میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ میٹر ریڈنگ نہ ہونے کے باعث صارفین کو اپریل کے ماہ میں اوسط بل بھیجے جائیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے اہم اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو بلنگ میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق براہ راست میٹر ریڈنگ ممکن نہ ہونے کے سبب رواں ماہ کے بلوں میں اوسط بلنگ کا طریقہ اپنایا جائے گا۔

کے الیکٹرک کے مطابق گزشتہ گیارہ ماہ کے بلوں کی بنیاد پر اوسط بلنگ یا گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں آنے والے بل کو مدنظر رکھتے ہوئے صارف کو اپریل کے مہینے  کا بل بھیجا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے وضاحت کی کہ نیپرا کی ہدایت کے مطابق پچھلے گیارہ ماہ یا گزشتہ سال اُسی مہینے کے بل کو دیکھتے ہوئے اوسط ریڈنگ کا بل بھیجا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق براہ راست میٹر ریڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوتے ہی بلنگ کی جائے گی اور پھر بل اُسی حساب سے بھیجے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ اقدامات صارفین کے وسیع تر مفاد اور بہتر خدمات کے لئے اٹھائے ہیں۔