سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 11 مریض صحت یاب ہوگئے،مرتضیٰ وہاب

1 تعبيرية جمعرات 2 اپریل‬‮ 0202 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 11 مریض صحت یاب ہوگئے،مرتضیٰ وہاب کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 11مریض صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 11 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد سندھ میں کرونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 65 ہوگئی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لوگوں کو سیکھنا ہوگا معاشرتی دوری ہی کرونا کا علاج ہے، صحت یاب افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹسندھ میں کرونا وائرس کے 20 نئے کیسز رپورٹ

دوسری جانب وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے سندھ میں 20 نئے کیسز کی تصدیق کر دی۔ وزیر صحت سندھ نے بتایا کہ آج کراچی میں 12، سکھر میں8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں295،حیدرآباد میں135 کرونا متاثرین زیر علاج ہیں، سکھر قرنطینہ میں 250 متاثرین زیر علاج ہیں۔ صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 416 افراد میں کرونا سماجی رابطے سے منتقل ہوا۔