خوش گوار زندگی کے تین بنیادی اصول

3 تعبيرية جمعرات 2 اپریل‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

خوش گوار زندگی کے تین بنیادی اصول لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے خوش گوار زندگی گزارنے کے تین رہنما اصول بیان کردیے۔

بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے خوش گوار زندگی کے تین رہنما اصول انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’خوش گوار زندگی کے لیے جو تین باتیں اہم ہیں وہ یہ کہ آپ کسی سے کوئی توقع نہ رکھیں، کسی سے کوئی مطالبہ نہ کریں اور کوئی شکایت نہ کریں‘۔

انہوں نے بتایا کہ یہی تین باتیں زندگی کو خوش گوار بنانے کے لیے اہم ہیں۔

اس سے قبل صبا قمر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ از خود قرنطینہ اختیار کریں اور گھروں میں رہ کر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ ’اس دوران اُن لوگوں کو ہرگز نہ بھولیں جنہیں آپ کی ضرورت ہے، جو آپ کے عطیات کے مستحق ہیں، انہیں عطیہ دیں کیونکہ اس وقت انہیں کام نہیں مل رہا اور وہ خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ رہے ہیں‘۔

صبا قمر نے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال اور اُن کا علاج کرنے والے طبی عملے کے کردار کی تعریف کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں باقاعدگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں، نماز کا اہتمام کررہی ہیں، یوگا، فلمیں اور یوٹیوب پر معلوماتی ویڈیوز دیکھ کر وقت گزار رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram
 

Dear world, we are in a situation where we need to be together to fight this pandemic. #Covid19 is growing rapidly and we have to play our part. So what to do now? Well, the part we can play is to self quarantine and contain ourself at our places. By this we are doing great favour to the humanity! We just not have to protect ourselves but our community as well. While doing that don’t forget those in need, we all can help them by donating a little amount to the people who cannot sit back home without working, so if we pay them some amount they can also save themselves and their families from this serious issue that we are facing right now. A huge round applause to all the doctors around the globe for serving the patients and still working for all of us, let’s all just help them by sitting back at our homes and maintaining the social distance. A little precaution can save us from a big trouble. Here are some tips to make yourself busy in self isolation. (this is also what I am doing these days) – Wash hands regularly -Take Shower – Pray – Do Yoga – Watch movies/Seasons – Learn new better things from YouTube informative videos Remember we all can beat this pandemic just by fighting with this together, we are all in this together and let’s all get out of this TOGETHER, this too shall pass ~ Insha Allah 🙂

A post shared by (@sabaqamarzaman) on