ورلڈکپ 1992: رمیز راجہ نے جاوید میاں داد سے متعلق دلچسپ واقعہ بتا دیا

3 تعبيرية جمعرات 2 اپریل‬‮ 0202 - (شام 7 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

ورلڈکپ 1992: رمیز راجہ نے جاوید میاں داد سے متعلق دلچسپ واقعہ بتا دیا کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ورلڈکپ 1992 کے ایک میچ سے متعلق دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس میں لیجنڈری کرکٹر جاوید میاں داد نے مخالف ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین چال چلی۔

ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جانے والی ویڈیو  میں رمیز راجہ نے بتایا کہ ورلڈکپ کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس میں جاوید میاں داد کے ساتھ میری پارٹنر شپ اچھی ہوگئی تھی، اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن نے ہماری شراکت داری توڑنے کی بھرپور کوشش کررہے تھے۔

’موریسن نے اپنے اوور میں مسلسل 2 باؤنسر مارے جس پر جاوید میاں داد کو کھیلنے میں مشکل پیش آئی، تاہم انہوں نے باؤلر کے مزاج کے تسلسل کو توڑنے کے لیے چال چلی اور موریسن سے چھیڑخانی شروع کردی، اس طرح ہمیں بہت فائدہ پہنچا اور موریسن مسلسل باؤنسر مارنے لگا ردعمل جن کا میں نے فائدہ اٹھایا اور اچھی شارٹس کھیلیں‘۔

’’عمران خان مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے‘‘’’عمران خان مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے‘‘

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وہ باؤنسر پر اچھا کھیل لیتے تھے، جاوید میاں داد کے باؤلر کو چھیڑنے پر مجھے زوردار باؤنسر پڑنے لگے جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بعد میں میاں داد نے بتایا کہ یہ ان کی ایک چال تھی جس کی وجہ سے میچ میں فتح ملی۔

ویڈیو بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیجنڈری کرکٹر سب سے خوش مزاجی سے پیش آتے تھے، پریکٹس سیزن کے بعد ہمیشہ کھلاڑیوں کو چھیڑتے تھے، ڈریسنگ روم میں بھی ان کی شوخیاں عام تھیں۔