تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

1 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 2202 - (صبح 11 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان کراچی : سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ، 21دسمبر سے یکم جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 21 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک بند رہیں گے۔

موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 کو دوبارہ کھلیں گے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں موسیقی کے اساتذہ کو BPS-14 میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے مطابق موسیقی کے اساتذہ تعلیمی اداروں میں حمد، نعت شریف، اذان اور موسیقی سکھائیں گے۔