رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان

1 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 2202 - (صبح 11 بجکر 35 منٹ)

شیئر کریں:

رمیز راجا کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق اہم بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمیں رمیز راجا نے بابر اعظم کی کپتانی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

اسٹیڈیم میں صحافیوں نے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ بابر بطور کپتان آپ کو کیسے لگتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہےٹھیک ہیں، کھیل میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے، ہم ابھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیل کر آئے ہیں، انسان اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے۔

رمیز راجا نے دوران گفتگو کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم سب کے لیے آئی اوپنر  ہے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ایک کرکٹ بورڈ تب ہی بڑا ہوتا ہے جب وہ چیزوں کو اینلائز کرے اور اس پر کھل کر بات کر سکے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں بطور کرکٹر اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ ہم پیچھے ہیں، لیکن ہم تینوں فارمیٹ میں ٹاپ کوالٹی کی ٹیمز کو ٹرن آؤٹ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لیکن ہم چیزوں کو آگے لے کر جائیں گے۔