جہاد سے متعلق آیات کو نصاب قرآن سے نکالنے پر اسلامی نظریاتی کونسل برہم

47 تعبيرية منگل 2 اگست‬‮ 6102 - (رات 01 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

جہاد سے متعلق آیات کو نصاب قرآن سے نکالنے پر اسلامی نظریاتی کونسل برہم وفاقی حکومت کے نصاب قرآن میں جہاد سے متعلق آیات شامل نہ ہونے کا انکشاف‘ اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کا شدید اعتراض ‘ جہاد کی آیات نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ارکان کا کہنا ہے کہ جہاد سے متعلق آیات دانستہ طور پر نصاب میں شامل نہیں کی گئیں بہتر تھا وفاقی حکومت این جی او زکے بجائے اسلامی نظریاتی کونسل سے نصاب قرآن مرتب کراتی ،نصاب میں جہاد اور دہشتگردی کے فرق کو واضح کیا جائے ایک رکن کی رائے تھی کہ حکومت من پسند نصاب بنا کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نصاب قرآن پر حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لئے بدھ کو بھی مسودے پر غور کرے گی۔