شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے باقاعدہ اعلان

65 تعبيرية بدھ 31 اگست‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 44 منٹ)

شیئر کریں:

شنگھائی الیکٹرک کا کے الیکٹرک کو خریدنے کے لیے باقاعدہ اعلان کراچی: چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ لیٹر ارسال کردیا جب کہ خریداری کے لیے عارف حبیب لمیٹڈ کو مشیر مقرر کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے صحافی و اینکر ارشد حسین نے آن لائن بات کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے کراچی الیکٹرک کمپنی کی خریداری کے لیے باقاعدہ لیٹرارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے الیکٹرک کی خریداری کی خواہش مند ہے جس کے لیے یہاں موجود ادارے عارف حبیب انویسٹمنٹ گروپ کو مشیر کردیا گیا ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ کے الیکٹرک میں 24 فیصد حصص حکومت کے اور 66.40 شیئر ز کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ کے ہیں، شنگھائی الیکٹرک پاور 66.40 حصص خرید کر انتظام سنبھالے گی تاہم اس ادارے کی فروکت میں حکومتی منظوری ناگزیر ہے حکومت کی اجازت کے بغیر اس کی فروخت نہیں ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ ڈیل کامیاب ہونے کی صورت میں کے الیکٹرک تیسری بار فروخت ہوگی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں