حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے سیلز ٹیکس بڑھا دیا

41 تعبيرية جمعرات 1 ستمبر‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 24 منٹ)

شیئر کریں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے سیلز ٹیکس بڑھا دیا اسلام آباد : حکومت نے آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل میں ہوتی کمی نے خام تیل برآمدی ممالک کو پریشان اور درآمدی ممالک کے لئے آسانی ہوگئی مگر پاکستانی عوام اب بھی اس سہولت سے محروم ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام تک منتقل نہیں کی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا کہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم موصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔ کابینہ نے قیمتوں کا تعین پندرہ دن بعد کرنے کا اختیار بھی دے دیا۔ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔ اکتیس اگست تک پیٹرول پر سیلز ٹیکس سترہ فیصد تھا، جو حکومت نے بڑھا کر بیس فیصد کردیا گیا جبکہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں ساڑھے پینتیس فیصد ، ہائی اوکٹین پر ساڑھے تین فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں