توانائی کے گردشی قرضوں کا معاملہ سنگین، حجم 300 ارب ہوگیا

41 تعبيرية جمعہ 2 ستمبر‬‮ 6102 - (شام 8 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

توانائی کے گردشی قرضوں کا معاملہ سنگین، حجم 300 ارب ہوگیا اسلام آباد : توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کا معاملہ ایک بار پھرسنگین ہوگیا، گردشی قرضوں کا حجم تین سو ارب سے زائد ہوگیا ہے۔ جس کے باعث مختلف درآمدات کی ادائیگیوں میں مشکلات میں اضافہ کا خدشہ پیداہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے،  گردشی قرضوں کاحجم 321 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ساڑھےچار سو ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود گردشی قرضوں کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑا ہوگیا ہے۔ ارا کین کمیٹی کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اتنی کمی کے بعد بھی گردشی قرضوں میں اضافہ تشویش ناک بات ہے۔ وزارت پانی و بجلی حکام نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجلی سبسڈی کا مکمل خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں