سگریٹ سے وزن کم ہوتا ہے یا زیادہ : سائنس نے بتا دیا

1874 تعبيرية پیر 14 مارچ‬‮ 6102 - (رات 1 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

سگریٹ سے وزن کم ہوتا ہے یا زیادہ : سائنس نے بتا دیا نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر لوگ سگریٹ نوشی کی یہ وجہ پیش کرتے ہیں کہ اس طرح ان کا وزن کم رہتا ہے لیکن اب سائنسدانوں نے اس جھوٹ کا بھی پول کھول دیا ہے۔ امریکی ریاست اوریگان کے تحقیقی سینٹر میں ماہرین نے 400خواتین کا دو سال تک مطالعہ کیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین سگریٹ نوشی کرتی تھیں ان کا وزن سگریٹ نہ پینے والی خواتین سے تین گنا زیادہ بڑھا۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سگریٹ پنے والی خواتین کے وزن میں اوسطاً2.9کلوگرام اور سگریٹ نہ پینے والی خواتین کے وزن میں 0.9کلوگرام اضافہ دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ Appetiteجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق نے سگریٹ نوشوں کے بہانوں کی قلعی کھول دی ہے اور اب آپ انہیں بآسانی یہ چیلنج دے سکتے ہیں کہ وہ صرف بہانہ بناتے ہیں۔