سعودی عرب برفباری، ریگستانوں نے سفید چادر اوڑھ لی

291 تعبيرية منگل 29 نومبر‬‮ 6102 - (دوپہر 1 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب برفباری، ریگستانوں نے سفید چادر اوڑھ لی ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کے آغاز پر برفباری کے بعد سنگلاخ چٹانوں اور ریگستانی میدانوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رواں سال سردیوں کا آغاز برفباری کے ساتھ ہوا جس کے باعث شہریوں کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ برفباری شروع ہونے کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا تاہم عرب کے باشندے موسم اور برفباری سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ عرب محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ وسطی اور شمالی علاقوں میں جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے ہر خطے کا موسم تیزی سے تبدیل ہورہا ہے ، جس کے باعث جن علاقوں میں بارشیں برفباری نہیں ہوتی تھی وہاں اب بارشیں متوقع ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں