میکسیکو میں ماحول دوست سیاحتی ریزورٹ

414 تعبيرية جمعرات 1 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 6 بجکر 01 منٹ)

شیئر کریں:

میکسیکو میں ماحول دوست سیاحتی ریزورٹ سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرنے اور اس سے مختلف کام انجام دینے کا طریقہ دنیا کے کئی ممالک میں مستعمل ہے۔ اکثر ممالک میں چھوٹے یا بڑے پیمانے پر سورج کی روشنی سے توانائی پیدا کی جارہی ہے۔ میکسیکو میں ایک ریزورٹ بھی اپنے مہمانوں کو ایسے کمرے فراہم کر رہا ہے جس میں تمام سہولیات سورج کی روشنی سے فراہم کی گئی ہیں۔ یہ ماحول دوست ریزورٹ درختوں کے تنوں میں بنایا گیا ہے اور ان کا مقصد مہمانوں کو ایک پرتعیش کمرے کے ساتھ ساتھ فطرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کرنا ہے۔ ان کمروں میں دن بھر تو سورج کی روشنی آتی ہے، تاہم رات ہوتے ہی شمسی توانائی سے روشن بلب جل اٹھتے ہیں۔ کمروں میں سورج ہی کی حرارت سے گرم کیا ہوا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ ریزورٹ میکسیکو کے ساحلی جنگل کے قریب واقع ہے جہاں یہ کمرے قدرتی مناظر، تیمر کے جنگلات اور مختلف اقسام کے جنگلی حیات جیسے کچھوے وغیرہ سے گھرے ہوئے ہیں۔ اسے بنانے والے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ اس طرز کے ریزورٹ سے وہ پائیدار سیاحت اور ماحول دوستی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں