کرکٹر صہیب مقصود نے ہوٹل سے ایک فیملی کور یسکیو کیا : منیجر ندیم خان

51 تعبيرية پیر 5 دسمبر‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

کرکٹر صہیب مقصود نے ہوٹل سے ایک فیملی کور یسکیو کیا : منیجر ندیم خان یو بی ایل کے منیجر ندیم خان نے کہا ہے کہ کرکٹر صہیب مقصود نے ہوٹل میں آلگ لگنے کے بعد ایک فیملی کو ریسکیو کیا جس سے انکی اپنی حالت خراب ہوئی۔ شارع فیصل پر رات گئے نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے متاثر ہونے والے کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک فیملی کو ریسکیو کیا تاہم اس دوران دھویں سے انکی اپنی حالت غیر ہو گئی مگر بہادری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں نے فیملی کے ارکان کو باحفاظت باہر نکال لیا ۔ ندیم خان کا کہنا ہے کہ جس فیملی کو صہیب مقصود نے ریسکیو کیا اس میں بچے بھی تھے جن کی حالت دیکھ کر صہیب کو دھچکا لگا ۔ انہوں نے مزید کہنا کہ آگ لگنے کے بعد صہیب مقصود نے خواتین اور بچوں کی چیخیں سن کر اپنی جان بچانے کی بجائے پہلے اس فیملی کو ریسکیوکیا ۔