پورے جسم کی بجائے صرف اس حصے پر پرفیوم چھڑکیں تو پورا دن خوشبو آتی رہے گی، ماہرین نے خرچہ بچانے کیلئے مفید ترین مشورہ دے دیا

33 تعبيرية پیر 5 دسمبر‬‮ 6102 - (شام 6 بجکر 31 منٹ)

شیئر کریں:

پورے جسم کی بجائے صرف اس حصے پر پرفیوم چھڑکیں تو پورا دن خوشبو آتی رہے گی، ماہرین نے خرچہ بچانے کیلئے مفید ترین مشورہ دے دیا پرفیوم کا استعمال آج کل ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے کیونکہ اس سے ہمیں تازگی کا احساس ہوتا ہے اور دن بھر کے کام کاج کے لیے ہم تیار ہو جاتے ہیں۔ ہم عموماً گردن اور کلائیوں پر پرفیوم لگاتے ہیں مگر ماہرین نے یہ طریقہ غلط قرار دیتے ہوئے ایک انتہائی منفرد طریقہ بتا دیا ہے جس سے پرفیوم کی خوشبو دن بھر آپ کے ساتھ رہے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”لوگوں کو پرفیوم گردن اور کلائیوں کی بجائے اپنی ناف پر لگانا چاہیے۔“ معروف پرفیوم کمپنی ٹیکیساگو کے سینئر پرفیومر سٹیون کلیئس کا کہنا تھا کہ ”ناف پر پرفیوم چھڑکنے سے اس کے حیران کن نتائج حاصل ہوتے ہیں کیونکہ جسم کے حرارت خارج کرنے والے حصوں پر پرفیوم لگانے سے اس کی خوشبو میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے اور ناف ہمارے جسم کا سب سے زیادہ حرارت خارج کرنے والا حصہ ہے۔“ برطانوی ماہر خوشبویات روتھ میسٹن بروک نے بھی سٹیون کلیئس کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے میل آن لائن کو بتایا کہ ”پرفیوم لگانے کے لیے ناف بہترین جگہ ہے۔گردن اور کلائی پر پرفیوم چھڑکنے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہاں ہماری نبض ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ حصے حرارت خارج کرتے ہیں لیکن ناف چونکہ نبض کا مرکزی نقطہ ہے اس لیے یہاں سے سب سے زیادہ حرارت خارج ہوتی ہے۔لہٰذا یہ پرفیوم کی بہتر کارکردگی حاصل کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔“لز ٹیلر نامی خاتون کا بھی کہنا ہے کہ ”میں بھی اپنی ناف پر پرفیوم استعمال کرتی ہوں کیونکہ اس سے پرفیوم کی خوشبو زیادہ دیر تک موجود رہتی ہے۔یہ طریقہ میرے باپ نے مجھے سکھایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر تم اپنے جسم کے گرم رہنے والے حصے پر پرفیوم لگاﺅ گی تو اس کی خوشبو بدیر تمہارے ساتھ رہے گی۔“