پیرو میں کسان کا کارنامہ ، دھند سے پانی بنا دیا

37 تعبيرية بدھ 7 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 11 بجکر 5 منٹ)

شیئر کریں:

پیرو میں کسان کا کارنامہ ، دھند سے پانی بنا دیا پیرو : کھیتی باڑی کرتے کسان تو سب نے دیکھیں ہوں گے لیکن پیرو میں ایک ایسا کسان ہے، جو دھند سے پانی بناتا ہیں۔ پیرو میں ایک شخص نے دھند سے پانی بنا کر ہزاروں لوگوں کی زندگی آسان کردی، ایبل نے جالیوں کے زریعے دھند سے پانی بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔   بادلوں سے پانی چھن کر پائپ سے سیدھا ٹینکوں میں جمع ہوتا ہے، پھر پورا گاؤں استعمال کرتا ہے۔ ایبل نے دھند سے پانی بنانے کے لیے ساٹھ جالیاں لگائیں، ہر جالی سے دو سو سے چارسو لیٹر پانی ملتا ہے، یہ پانی پینے کے قابل تو نہیں ہوتا لیکن لوگ اس سے کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ ایبل کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میں یہ پانی کھیتوں میں استعمال کرتی ہوں اور اپنی کاشت کی ہوئی سبزیاں بناتی ہوں، اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں