اب سستا آئی فون آن لائن یا براہ راست اپیل کمپنی سے خریدیں

35 تعبيرية بدھ 7 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 11 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

اب سستا آئی فون آن لائن یا براہ راست اپیل کمپنی سے خریدیں نیویارک : ایپل اب ری فرنش آئی فون سکس ایس اور ایس پلس اپنے آن لائن اسٹور پر فروخت کریگا۔ ایپل نے اپنے آن لائن اسٹور پر ری فرنش آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کو فروخت کرنے کا آغاز کردیا ہے، اس سے پہلے ایپل کی جانب سے آن لائن اسٹور پر میک کمپیوٹر، آئی پیڈز اور دیگر ڈیوائسز فروخت کی جاتی تھیں مگر ری فرنش آئی فونز یہاں نہیں ملتے تھے مگر اب ایپل نے اپنے صارفین کے لیے یہ سہولت بھی فراہم کردی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ فون ایپل کی ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ ملیں گے، جبکہ دیگر تمام سہولیات بھی فراہم کرےگی۔ اپیل کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ 16 جی بی والا ری فرنش آئی فون6 ایس خریدنا چاہتے ہیں تو وہ آپ کو15 فیصد رعایت کے ساتھ 449 ڈالرز یعنی پاکستانی 47 ہزار میں پڑے گا جبکہ اس کی اصل قیمت 529 ڈالرز ہے۔ ایپل کے آن لائن اسٹور سے یا براہ راست خریدے جانے والے یہ سارے فون ان لاکڈ ہیں، ایپل کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں