کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسرمحمد وسیم کی ملاقات

100 تعبيرية بدھ 7 دسمبر‬‮ 6102 - (صبح 11 بجکر 53 منٹ)

شیئر کریں:

کمانڈر سدرن کمانڈ کی باکسرمحمد وسیم کی ملاقات کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات ہوئی ہے ، انہوں نے ورلڈ سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے پرمحمد وسیم کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی، کمانڈر سدرن کمانڈ نے نوجوان باکسرکو ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کا دفاع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے مایہ ناز باکسر محمد وسیم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر انہیں مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سدرن کمانڈ اور پاک فوج محمد وسیم کی بھر پور امداد کرے گی اور ٹریننگ کے لئے درکار سہولتیں مہیا کرنے میں مدد کرے گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل باکسر نے 17جولائی کو ڈبلیو بی سی سلور ٹائٹل جیتنے کے بعد  27 نومبر کو سیول میں فلپائنی ٹاپ باکسر کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔ یاد رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھاجبکہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں