کیا آپ کو کبھی شوبز چھوڑنے پر پچھتاوا ہوا ہے؟اینکر نے جنید جمشید سے یہ سوال پوچھا تو کیا جواب ملا؟

49 تعبيرية بدھ 7 دسمبر‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 73 منٹ)

شیئر کریں:

کیا آپ کو کبھی شوبز چھوڑنے پر پچھتاوا ہوا ہے؟اینکر نے جنید جمشید سے یہ سوال پوچھا تو کیا جواب ملا؟  جنید جمشید نے اپنی دنیاوی زندگی میں بھرپور عروج دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے یکدم ہی سب چھوڑ چھاڑ کر اللہ کے دین کی سربلندی کا پرچم اٹھایا اور دیوانہ وار نکل کھڑے ہوئے ۔ دین کے راستے میں چلتے ہوئے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہیں اپنی شان و شوکت چھوڑنے کا کوئی افسوس نہیں ہوا۔
کچھ عرصہ پہلے نجی ٹی وی سما کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں اینکر پرسن نے جنید جمشید سے سوال کیا کہ ” آپ کو اپنی سابقہ زندگی چھوڑنے پر کوئی افسوس تو نہیں ہے؟“۔

اینکر پرسن کے سوال کے جواب میں جنید جمشید جذباتی ہوگئے اور کہا ” ندیم بھائی اپنی سابقہ زندگی چھوڑ کر اتنا خوش ہوں، اتنا خوش ہوں کہ تکلیف بھی ہوتی ہے تو اللہ دل کو سکون سے بھر دیتا ہے۔ نیکی جب بھی کریں گے پہلے بری لگے گی لیکن اس کے نتائج سوپر ڈوپر ہوتے ہیں، لیکن جب گناہ کرتے ہیں تو وہ شروع میں اچھا لگتا ہے لیکن اس کے نتائج بھیانک ہوتے ہیں۔ میوزک میں نے چھوڑ دیا لیکن میرا دل کہتا ہے کہ 27 سال ہوگئے کسی نے کوئی قومی نغمہ بنایا ہی نہیں ہے ، میرا دل کرتا ہے کہ چھپ کر ایک قومی نغمہ ہی بنادوں“۔ اس موقع پر اینکر پرسن نے ان سے ملی نغمہ دل دل پاکستان سنانے کی فرمائش کی تو ، دل دل پاکستان سناتے ہوئے جنید جمشید رونے لگے اور ان کی ہچکیاں بندھ گئیں۔