جنید جمشید ائیر پورٹ روانگی سے قبل کہاں گئے ؟ ساتھ کون تھا اور کیا مصروفیات رہیں ؟ تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں

61 تعبيرية بدھ 7 دسمبر‬‮ 6102 - (سپہر 5 بجکر 51 منٹ)

شیئر کریں:

جنید جمشید ائیر پورٹ روانگی سے قبل کہاں گئے ؟ ساتھ کون تھا اور کیا مصروفیات رہیں ؟ تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں طیارے حادثے میں شہید ہونے والے معروف مذہبی سکالر اورنعت خواں جنید جمشید نے اپنی شہادت سے قبل ایف سی ہیڈ کوارٹر چترال کا دورہ کیا ،اس موقع پر ماضی کے معروف پاکستانی کرکٹ سٹار اور تبلیغی جماعت کے رہنما سعید انور بھی چترال میں ان کے ساتھ موجود تھے ۔جنید جمشید کی سعید انور کے ہمراہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر لی گئیں تصاویر سامنے آ گئیں ۔

 
 

تفصیلات کے مطابق جنید جمشید جوتبلیغی دورے پر چترال میں گذشتہ ایک عشرے سے موجود تھے ،ائیر پورٹ روانگی سے قبل ماضی کے معروف پاکستانی کرکٹ سٹار اور تبلیغی جماعت کے رہنما سعید انور کے ہمراہ ایف سی ہیڈ کوارٹر گئے ،جنید نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں کافی ٹائم گزارا اور وہیں پر سعید انور کی امامت میں نماز ظہر ادا کی ،ایف سی ہیڈ کوارٹر میں موجود افسران اور اہلکاروں نے جنید جمشید اور سعید انور کے ہمراہ تصاویر کھینچی جو ان کی زندگی کی آخری تصاویر ثابت ہوئیں ۔جنید جمشید ایف سی ہیڈ کوارٹر سے سیدھا ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہوئے جبکہ سعید انور چترال میں ہی موجود ہیں ۔