جنید جمشید کا ٹوئٹر اور فیس بک پر آخری اسٹیٹس

19 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 6102 - (رات 3 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

جنید جمشید کا ٹوئٹر اور فیس بک پر آخری اسٹیٹس چترال: حویلیاں میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے نامور مذہبی مبلغ جنید جمشید چترال میں موجود تھے جہاں سے انہوں نے اپنے دوستوں کے ہمراہ 2 روز قبل اپنی زندگی کا آخری ٹوئٹ کیا۔ جنید جمشید نے اپنے چار دوستوں کے ہمراہ چترال میں سیر و تفریح کرتے ہوئے 4 دسمبر کو کچھ تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کیں لیکن انہیں کیا علم تھا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ چترال زمین پر جنت ہے۔ اللہ کی زمین پر میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہوں اور بلند وبالا پہاڑ ترچ میر ہمارے پیچھے ہے۔ Heaven on Earth Chitral. With my friends in the Path of Allah . Snowpacked Tirchmir right behind us pic.twitter.com/ZajcWEKlrG — Junaid Jamshed (@JunaidJamshedPK) December 4, 2016 طیارہ حادثے سے 2 گھنٹے قبل جنید جمشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “فیس بک” پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جنید جمشید مسجد کے قالین پر بیٹھے ہوئے رب کو یاد کر رہے ہیں۔ اسی طرح گزشتہ روز سہہ پہر ایک بج کر 37 منٹ پر انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کے ممبر سے لوگوں کو وعظ دے رہے ہیں۔