شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک

29 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 6102 - (دوپہر 5 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگردہلاک شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی ٹارگٹڈ کارروائی میں چاردہشت گردمارے گئے۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےشیخوپورہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرارہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں بارودی مواد، اسلحہ دستی بم اورڈیٹو نیٹرز ملے ہیں۔ ترجمان نے بتایاکہ دہشت گرد حساس اداروں کی عمارتوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں