بالی وڈ سپراسٹارزاوران کی سپر بائیکس

55 تعبيرية اتوار 15 جنوری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 22 منٹ)

شیئر کریں:

بالی وڈ سپراسٹارزاوران کی سپر بائیکس بالی وڈ کے مایہ ناز سپر اسٹار مہنگی اور طاقتور انجن والی سپر بائیکس کے جنون میں مبتلا ہیں لیکن ان سے زیادہ اگر کسی کو شوق ہے تو وہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ہیں۔ آپ بالی وڈ ستاروں کے فیشن کے بارے میں تو اکثر ہی خبریں پڑھتے رہتے ہیں اور ان کے اسکینڈل بھی سب کی نظروں میں رہتے ہیں‘ لیکن آج ہم آپ کو ملوارہے ہیں ان سپر اسٹار ز کی سپر بائیکس سے۔ اودے چوپڑا اودے چوپڑا کا نام سنتے ہی سب کے ذہن میں دھوم سیریز کا وہ رائڈر آجاتا ہے جس کے بغیر اس فلم کا شاید تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ صرف فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ہیوی بائیکس میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں انتہائی دلچسپ نام بھی دیتے ہیں جیسے بیٹی‘ اینی‘ اور ایسمارلڈا۔ دھوم سیریز کی فلموںمیں استعمال ہونے والی تینوں بائیکس ان کے پاس موجود ہیں جن میں سے ایک ’سوزوکی بینڈت ‘ہے جس کی قیمت 10 لاکھ 75ہزار بھارتی روپے ہے ۔ سلمان خان سلمان خان کی موٹر بائیکس سے محبت کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں‘ وہ کئی ہیوی بائیکس کے مالک ہیں جن میں سے ایک سوزوکی انٹروڈر ایم 1800آر زیڈ ہے جس کی قیمت 15 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ وہ اس کمپنی کےبرانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ شاہد کپور منفر د فلموں سے اپنی شناخت بنانے والے شاہد کپور ہیوی بائیکس کے میدان میں کسی سے پیچھے نہیں‘ ان کے پاس 1690 سی سی ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوائےنامی ہیوی بائیک ہے جس کی قیمت 15 لاکھ 10 ہزار بھارتی روپے ہے۔ جان ابراہم سپر بائیکس کی بات ہو اور جان ابراہم کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں ہے۔ حال ہی میں انہوں نے راجپوتاناز لائم لائٹ سے ایک کسٹم ہیو ی بائیک لی ہے جو کہ ان جسامت کے عین مطابق بنائی گئی ہے اور اس کا بنیادی خاکہ1910 کی امریکن بورڈ ٹریکر سے لیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ جان کے پاس سوزوکی اور یاماہا کی ہیوی بائیکس بھی ہیں اوروہ یاما ہا کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ مادھون ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر سٹار کبھی کبھار ہی اپنی ہیوی بائیک پر نظر آتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سپر اسٹار ان سپر بائیکس کے بے حد رسیا ہیں۔ ان کے پاس بی ایم ڈبلیو کے 1600 جی ٹی ایل بائیک ہے جس کی قیمت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ روہت رائے اس فہرست میں روہت رائے کی موجودگی بہت سے لوگوں کے لیے اچھنبے کا باعث ہوگی، بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے پاس بھی ہونڈارون 1900 سی سی نامی ایک سپر بائیک ہے۔ یہ ہونڈا کا ایک نایاب ماڈل ہے اور کہا جاتا ہے کہ دنیا میں یہ صرف 600 ہیں اوران میں سےایک روہت نے سنگاپور سے امپورٹ کرائی ہے جس کی قیمت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ ویویک اوبرائے ویویک اوبرائے بھی اس ریس میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ان کے پاس بھی ایک ڈوکاٹی 1038 نامی سپر بائیک موجود ہے۔ان کی پیلے رنگ کی اس ہیوی بائیک کی قیمت 45 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ ایم ایس دھونی حیرت انگیز طور پر مہنگی اور تیز رفتار سپر بائیکس اور ان کے سپر اسٹار مالکان کی فہرست میں پہلے نمبر پر کوئی فلم اسٹار نہیں بلکہ بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی ہیں۔ ان کے پاس ہیوی بائیکس کی بڑی تعدا د موجود ہے اور ان میں سے ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ہیل کیٹایکس 132 ہے جس کی قیمت 60 لاکھ روپے ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں